جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے پر پولیس نے میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا

پولیس نے میوزک شو بند کرانے کے بعد تمام شرکا کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا


ویب ڈیسک June 03, 2017
کنسرٹ کی منسوخی کے بعد لوگ واپس جارہے ہیں۔ فوٹو: انٹرنیٹ

جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے اوپن ائر میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے علاقے نربرگ میں 'راک ایم رنگ' کنسرٹ ہونے جارہا تھا تاہم کنسرٹ میں دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات ملنےپر پولیس نے کنسرٹ کے منتظمین کو شو بند کرنے کا حکم دیا اور وہاں موجود تمام شرکا کو منظم انداز میں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: تن تنہا حملہ کرنے والے ''لون ولف''

پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنسرٹ میں حملے سے متعلق ٹھوس خفیہ معلومات ملی تھی۔ مانچسٹر میں کنسرٹ میں خودکش حملے کی وجہ سے جرمنی میں اس کنسرٹ کے سیکورٹی انتظامات میں تبدیلیاں کی گئیں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 1200 کردی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 26 مئی کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ میں بم دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں یورپ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر انسباخ میں دھماکا، 12 افراد زخمی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں