مجوزہ نئے صوبے میں میانوالی کوشامل کرنے پرضلع بھرمیں ہڑتال

جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال ، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا،شرکا


ویب ڈیسک January 28, 2013
جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال ، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا ، شرکاء فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI: میانوالی کو مجوزہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کے خلاف ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال۔

ضلع میانوالی کو مجوزہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کونسل ، انجمن تاجران ، مذہبی تنظیموں،جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کی جانب سے جہاز چوک پر دھرنا دیا گیا جبکہ ملتان ، لاہور اور راولپنڈی روڈ بند ہونےسے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوئی، اس موقع پرشرکا کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

میانوالی کو مجوزہ نئے صوبے میں شامل کرنے کے خلاف ہڑتال کافیصلہ بار کونسل ، انجمن تاجران، مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |