اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت 23 مقدمات میں فاروق ستار کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار کی 50، 50 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی


ویب ڈیسک June 03, 2017
تمام مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق 23 مقدمات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار دہشت گردی کے 23 مقدمات میں ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عدالت نے 9 ماہ سے زائد غیر حاضری پر فاروق ستار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کے دو مقدمات میں آپ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، آپ کو پہلے آنا چاہیئے تھا، آپ کے کارکن پریشانی میں ہیں، جس ڈاکٹر فاروق ستار نے وارنٹ گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، وارنٹ گرفتاری سے متعلق انہیں علم نہیں تھا لیکن جیسے ہی یہ بات انہیں معلوم ہوئی وہ فوری طور پر پیش ہوگئے۔

بعد ازاں عدالت نے تمام مقدمات میں 50، 50 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض 8 جولائی تک فاروق ستار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا ہے اور وہ کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔