کراچی ایس ایس پی کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھین لی گئی

ایس ایس پی نسیم آرا پنہور موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ میں تعینات ہیں۔


ویب ڈیسک January 28, 2013
ڈرائیورکے مطابق واردات کرنے والے ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے فوٹو: فائل

ڈیفنس کے علاقے سے ایس ایس پی کی گاڑی گن پوائنٹ پرچھین لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ایس ایس پی نسیم آراپنہورکا ڈرائیور بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی۔

ڈرائیورکے مطابق واردات کرنے والے ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے جبکہ ایک مبینہ ڈاکو نے خود کو ایس پی ویسٹ ظاہر کیا۔

واضح رہے ایس ایس پی نسیم آرا پنہور موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ میں تعینات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں