ہوم اکنامکس مضمون لڑکوں کیلیے بھی سودمند ہے پوزیشن ہولڈرز

مہنگی تعلیم کی وجہ سے غریب طلبا اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم ہیں، آمنہ اطہر جعفری


Staff Reporter August 01, 2012
مہنگی تعلیم کی وجہ سے غریب طلبا اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم ہیں،فوٹو ایکسپریس

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2012 میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے کہاہے کہ پاکستان میں معیاری تعلیم مہنگی ہے جس کی وجہ سے علم حاصل کرنے والے غریب طلبا اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔

نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں اپناکرداراداکرسکتے ہیں تاہم نوجوانوں کومستقبل میں مواقع فراہم کرناضروری ہیں، یہ بات انھوں نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میںکہی، اس موقع پر چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی، ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی اور سیکریٹری بورڈ حیدر علی نوین بھی موجود تھے، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ اطہر جعفری نے کہا کہ ہوم اکنامکس کا مضمون صرف لڑکیوں کے لیے ہی نہیں لڑکوں کے لیے بھی سودمند ہوتا ہے بشرطیکہ وہ اس کا ادراک کرسکیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ وہ ماہر خوراک بننا چاہتی ہیں، آمنہ کاکہناتھاکہ ان کے کالج میں کلاسیں پابندی سے ہوتی ہیں اور انھوں نے کسی کوچنگ سینٹر میںکلاسز نہیں لیں، امتحان میں دوسری پوزیشن یسریٰ افضل نے حاصل کی جو ملک سے باہرہونے کے سبب تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ندا اطہر نے کہا کہ ہوم اکنامکس ہی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے پورے معاشرے کی آگاہی کے لیے خوراک اور صحت کے امور کو اجاگر کرنا ان کا مقصدِ حیات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں