فلم ریس ٹو کا صرف 3دن میں 52کروڑروپے سے زائد کا بزنس

فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی، اداکاروں میں سیف، جان ابراہیم، انیل کپور، دپیکا، جیکولین اور امیشا شامل ہیں۔


ویب ڈیسک January 28, 2013
فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی، اداکاروں میں سیف، جان ابراہیم، انیل کپور، دپیکا، جیکولین اور امیشا شامل ہیں۔ فوٹو وکی پیڈیا

بالی ووڈ باکس آفس پر نئی تھرلر فلم ریس ٹو نے اپنی حکمرانی قائم کرلی، فلم نے تین دنوں میں 52 کروڑ روپے سے زیادہ نوٹ بٹورے ہیں۔

2008کی ہٹ فلم ریس کی طرح اسی فلم کی دوسری کڑی ریس ٹو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں، فلم25 جنوری کوسینماگھروں کی زینت بنی اور اس نے صرف 3 ہی دنوں میں 52 کروڑ 75 لاکھ روپےکی کمائی کر لی ہے۔

سیف علی خان نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ جان ابراہم اور انیل کپوربھی اداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں، دوسری طرف بالی وڈ حسینائیں دیپیکا، جیکولین فرنینڈس اور امیشاپٹیل اپنے حسن کےجلوے بکھیررہی ہیں۔

فلم کے گیت پہلے تو کوئی خاص مقبول نہیں ہوئے تھے لیکن اب اس کی دھنوں کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، دوسری جانب سینما مالکان کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے لئے بھی فلم کے تمام شوز بک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں