بھارت کا 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل نے تمام اہداف حاصل کرتے ہوئے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا،سربراہ ڈیفنس اینڈریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن

بھارتی میڈیا کے مطابق "بی زیرو فائیو" بلیسٹک میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا ، فوٹو : اے ایف پی

بھارت نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق "بی زیرو فائیو" بلاسٹک میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا ، میزائل کوایک آبدوز سے فائر کیا گیا،اس موقع پر ڈیفنس اینڈریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ میزائل نے تمام اہداف حاصل کرتے ہوئے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔

بھارت اس سےپہلے 5 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ بھی کر چکا ہے اور اب اسے آبدوزوں کے ذریعے طویل فاصلے تک میزائل حملوں کی صلاحیت بھی حاصل ہو گئی۔
Load Next Story