ہالی ووڈ کے نامور اسکرین ایکٹرزگلڈ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

بہترین اداکار کا ایوارڈ اداکارڈئینل ڈے لیوس اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جینفیر لارنس کو ملا ۔


ویب ڈیسک January 28, 2013
بہترین اداکار کا ایوارڈ اداکارڈئینل ڈے لیوس اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جینفیر لارنس کو ملا ، فوٹو : اے ایف پی

ہالی ووڈ کے نامور اسکرین ایکٹرزگلڈ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے اسکرین ایکٹرگلڈ ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، جس میں فلم، ٹی وی اور موسیقی کے دنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چا ر چاند لگا دیئے۔

اداکارڈئینل ڈے لیوس نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ، انہوں نےنامورہدایت کار سٹیون سپیل برگ کی سابق امریکی صدرپر مبنی فلم لنکن میں ابراہم لنکن کاکردار ادا کیاتھا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دا ہنگر گیمز سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ جینفیر لارنس نے کامیڈی فلم سلور لائیننگ پلے بک کےلئےوصول کیا۔

تقریب میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی لنکن کے ٹامی لی جونز کو ملا جبکہ میوزیکل فلم لیس میزرایبل کی این ہتھاووے نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ، بہترین فلمی کاسٹ بن ایفلیک کی فلم آرگوقرارپائی جبکہ اسکائے فال کو بہترین اسٹنٹس کا ایوارڈ ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں