جنوبی پنجاب اوربہاولپورکو ملانا آدھا تیترآدھا بٹیرکے مترادف ہے شہبازشریف

صدرآصف زرداری پاکستان کے عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے اس موقع پرنئے صوبے کا مسئلہ اس لئے اٹھایا تاکہ اسے ایشو بناکرانتخابات ملتوی کرادیئے جائیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو ملانا آدھا تیترآدھا بٹیرکے مترادف ہے، مسلم لیگ (ن) بہاولپورصوبے کی الگ حیثیت بحال کرائے گی۔



لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں نیا صوبہ اسمبلی کی متفقہ قرارداد کی روشنی میں ہی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری نے اس موقع پرنئے صوبے کا مسئلہ اس لئے اٹھایا تاکہ اسے ایشو بناکرانتخابات ملتوی کرادیئے جائیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صدرآصف زرداری پاکستان کے عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، انہوں نے کتنی باربہاولپورکا دورہ کیا اورجب بہاولپور، جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تو صدرزرداری اس وقت کہاں تھے لیکن آج وہ اس علاقے کے سب سے بڑے خیرخواہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کا معاملہ صرف ڈھونگ اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story