بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 164 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
RAWALPINDI:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے اور ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارش نے 2 بار مداخلت کی جس کے سبب میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا جب کہ بھارت نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 319 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا گیا۔ پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہوتے ہی بارش نے ایک بار پھر مداخلت کی جس کے سبب پاکستان کی اننگز 41 اوورز تک محدود کردی گئی اور ہدف بھی 289 رنز کردیا گیا تاہم پاکستانی بلے باز بھارتی بولرز کے سامنے نہ ٹک سکے 34ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد انتہائی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 22 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلیے آئے اور وہ بھی صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے اظہر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے مگر اظہر علی بھی 65 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک اچھی فارم میں دکھائی دیے اور کریز پر آتے ساتھ ہی 3 باؤنڈریاں لگائیں لیکن وہ 15 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے بھی سست بیٹنگ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 43 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عماد وسیم نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی اور پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
کپتان سرفراز احمد بھی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اترے اور اس بار وہ دھوکا دے گئے، سرفراز کی اننگز 15 رنز تک ہی محدود رہی بعد میں محمد عامر اور شاداب خان نے کچھ مزاحمت کی لیکن عامر 9 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور شاداب 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن علی پہلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بلو شرٹس کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے ٹیم کو 136 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شیکھر 68 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جس کے بعد ویرات کوہلی نے روہت کا ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، روہت 9 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 91 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ کے لیے ویرات کوہلی کے ساتھ یووراج سنگھ کے ساتھ ملکر 93 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جب کہ یووراج 32 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ہارڈک پانڈیا نے آخری اوور میں عماد وسیم کو 3 گیندوں پر لگاتار 3 چھکے لگائے جب کہ ویرات کوہلی 81 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں اب تک کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 8 اوورز میں 87 رنز دیے جب کہ وہ نویں اوور میں پیر میں تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے محمد عامر بھی اپنے 10 اوورز مکمل نہ کرسکے اور اپنے اسپیل کے نویں اوور کی پہلی گیند گرانے کے بعد ان کی ٹانگ میں تکلیف آگئی جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
یووراج سنگھ کو بہترین بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ نے بہت اچھا پرفارم کیا اور خاص طور پر یوراج سنگھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ خراب بولنگ کے باعث شکست ہوئی اور بیٹنگ نے مایوس کیا مگر ہم مل کر بیٹھیں گے اور اپنی بولنگ اور بیٹنگ پربات کریں گے۔