ن لیگ نئے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے رضا ہارون
ایم کیو ایم فاٹا اور ہزارہ کی تحریک کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے، رضا ہارون
ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نئے صوبوں کے قیام میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ تمام اراکین اپنے مفادات کو ایک طرف رکھ دیں اور فورا ًبہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی خوشخبری عوام کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فاٹا اور ہزارہ کی تحریک کی بھی مکمل حمایت کرتی ہے ، جہاں بھی لوگوں کے حقوق کی بات ہو وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں۔
رضاہارون نے کہا کہ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پچھلے سال 6 ہزار 312افراد کو قتل کیا گیا گویا روزانہ 17 سے 18 افراد مارے جا رہے ہیں لیکن پنجاب والے ٹاک شوز میں گڈ گورننس کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی میں انتہا پسندی، بھتہ مافیا ، لینڈ مافیا اور دہشت گردی جاری ہے جس کاحل تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کرنکالنا ہو گا۔