جنوبی پنجاب صوبے کا شوشہ پیپلز پارٹی کا الیکشن ہتھکنڈا ہے عمران خان

صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، عمران خان


ویب ڈیسک January 28, 2013
آئندہ عام انتخابات میں سب مل بھی جائیں تب بھی تحریک انصاف الیکشن جیت کر دکھائے گی، عمران خان فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ پیپلز پارٹی کا الیکشن ہتھکنڈا ہے، صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے بہاولپور جنوبی پنجاب کے صوبے کا شوشہ چھوڑا گیا، حکومت صرف اس مسئلے کو ایشو بناکر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سب مل بھی جائیں تب بھی تحریک انصاف الیکشن جیت کر دکھائے گی، پارٹیوں کے گراف اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ نون لیگ اورپیپلزپارٹی نےمک مکا کرکےنگراں وزیراعظم کیلئےعاصمہ جہانگیر کے نام پراتفاق رائےکیا ہے لیکن ہمیں یہ مک مکا کسی صورت قبول نہیں۔


عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنے یا لانگ مارچ سے نہیں الیکشن سے تبدیلی چاہتی ہے، ہمارے اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان اب کوئی ایسی بات باقی نہیں رہی جس کی بنیاد پر ان کے دھرنے میں شرکت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت دونوں جماعتیں انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے لیکن ابھی تک الیکشن کمیشن کی کارکردگی ایسی نہیں جسے بہت اچھا قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں