بھارت کیخلاف پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔


Sports Desk June 03, 2017
جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

برمنگھم میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل کے میچ کے لیے جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو باہر بٹھایا گیا ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ روایتی حریف کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس فاتح ہوں گے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے اور ٹیم الگ روپ میں نظر آئے گی۔

کوچ کی جانب سے اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان میں سے کسی ایک کو آزمایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں