پاکستان اور بھارت کے چند دلچسپ میچز کا احوال

جاوید میانداد کا حریف پیسر چیتن شرما کو تاریخی چھکا یادگار بنا ہوا ہے

جاوید میانداد کا حریف پیسر چیتن شرما کو تاریخی چھکا یادگار بنا ہوا ہے . فوٹو : فائل

پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں میں دنیا بھرکے شائقین دلچسپی لیتے ہیں اور ایسا ہر بار ہوتا ہے اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں روایتی ایشین حریف اپنی مہم کی شروعات کرنے جارہے ہیں اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان منعقدہ پانچ دلچسپ میچزکا احوال پیش کیا جارہا ہے۔

18 اپریل 1986 کو شارجہ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، اس مقابلے میں جاوید میانداد نے آخری گیند پر بھارتی بولر چیتن شرما کو چھکا جڑ کر تاریخ رقم کی تھی، بلاشبہ دونوں ممالک میں یہ اب تک کا سب سے یادگار میچ شمار ہوتا ہے، آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو فتح کیلیے آخری گیند پرچار رنزدرکار تھے، تاہم میانداد نے چھکا لگاکر ملکی ہیرو کے طور پر خود کو امرکرلیا۔ یکم مارچ 2003 میں سنچورین میں ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹ سے فتح پائی تھی، اس میچ میں سچن ٹنڈولکر اور شعیب اختر شامل رہے، ٹنڈولکر نے 75 گیندوں پر 98رنز بناکر ٹیم کو 274 کا ہدف پانے میں مدد فراہم کی، شعیب اختر اگرچہ صرف ایک وکٹ لے پائے لیکن یہ سب سے قیمتی وکٹ ٹنڈولکر کی تھی، انہوں نے 10 اوورز میں 72رنز دیے، پاکستانی اوپنر سعید انور کی سنچری 101 کام نہ آسکی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاک بھارت دنگل کیلئے میدان سجنے کو تیار


19ستمبر2004 کو ایجبسٹن میں چیمپئنز ٹرافی مقابلے میں پاکستان نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان اتوار کو دوبارہ ایجبسٹن میں یہ تاریخ دہراسکتا ہے، رانا نوید اور شعیب اختر نے 4،4 وکٹیں لیکر بھارت کو 200 رنز تک محدود کیا، ٹنڈولکر کہنی انجری کے سبب اس وقت دستیاب نہیں تھے، جوابی اننگزمیں پاکستان کے ایک مرحلے پر 27 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے لیکن پھر محمد یوسف نے 81 ناقابل شکست بناکرٹیم کوفتح سے ہمکنارکرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کیخلاف پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان

30 مارچ 2011 کو موہالی میں بھارت نے 29رنز سے فتح سمیٹی، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹنڈولکر نے چار ڈراپ کیچز سے موقع پاکر85 کی اننگز کھیلی، میزبان بیٹسمین کو دو بار ایل بی ڈبلیو فیصلوں پر بھی فائدہ ملا، سست رفتاری سے کھیلنے پر مصباح الحق کو خاصی تنقید کا سامنا رہا، انھوں نے 76 بال پر 56رنز بنائے تھے۔ 2 مارچ 2014 ڈھاکا میں پاکستان نے ایشیا کپ مقابلے میں ایک وکٹ سے فتح پائی، گرین شرٹس کو اختتامی 10 گیندوں پر 11 رنز کی ضرورت تھی اور چار وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں، تاہم اس دوران بھارت نے تین وکٹیں لیکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا، پاکستان کو اختتام پر 4 گیندوں پر 9 رنز درکار رہ گئے، تاہم شاہد آفریدی نے ایشون کو دو چھکے لگاکر بیڑا پار کردیا۔
Load Next Story