ترمیمی بل کی منظوری سے ادارے کی خود مختاری ختم ہوجائے گی چیئرمین ایچ ای سی

بل کی منظوری سے ایچ ای سی وزارت تعليم وتربيت كے ماتحت ہوجائے گا جس سے ادارے كےاختيارات بھی ختم ہو جائيں گے،جاوید لغاری


Numainda Express January 28, 2013
بل کی منظوری سے چيئرمين بورڈ، ايگزيكٹیو ڈائريكٹر اور ممبران كی تقرری كی مدت بھی 4 سال سے كم ہوکر 3 سال ہوجائے گی ، چیئرمین جاوید لغاری فوٹو: فائل

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری سے ادارے کی خود مختاری ختم ہوجائے گی۔

وزير اعظم راجہ پرویز اشرف كے نام لكھے گئے خط ميں ڈاكٹر جاويد لغاری نے كہا ہے كہ 2 اراکین قومی اسمبلی نے 23 جنوری 2013 كو پرائيويٹ ممبرز ہائير ايجوكيشن كميشن ترميمی بل قومی اسمبلی کی اسٹينڈنگ كميٹی برائے تعليم و تربيت ميں پيش كيا جس كی منظوری كی صورت ميں ہائر ايجوكيشن كميشن كی خود مختاری ختم ہوجائے گی اور بطور ڈويژن يہ وزارت تعليم وتربيت كے ماتحت ہوگی جس سے ہائر ايجوكيشن كميشن كے اختيارات بھی ختم ہو جائيں گے۔

ڈاکٹر جاوید لغاری نے خط میں مزید کہا ہے کہ بل کی منظوری سے چيئرمين بورڈ، ايگزيكٹو ڈائريكٹر اور ممبران كی تقرری كی مدت بھی 4 سال سے كم ہوکر 3 سال ہوجائے گی جس سے اكيڈمک كميونٹی اور يونيورسٹيوں کے وائس چانسلرز، ممبرز آف سينیٹ اور سنڈيكيٹ بورڈ آف گورنرز وغيرہ کی مدت ملازمت کے تعین میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں