بھابھی نے جہیز کا سامان ہتھیانے کے چکرمیں نند کی جان لے لی

بھابھی نے اپنی نند کو گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا اور لاش صنوق میں ڈال کر بھینسوں کے باڑے میں چھپا دی۔


ویب ڈیسک January 28, 2013
عائشہ کی گھر میں موجود 2 بچیوں کے جہیز، زیورات اور نقدی پر نظر تھی، اہل خانہ فوٹو: فائل

جہیز کا سامان حاصل کرنے کے لئے لالچی بھابھی نے نند کو قتل کرکے لاش صندوق میں چھپادی۔

تحصیل وزیرآباد کے علاقے نوشاہی کالونی میں خود کو بے آسرا قرار دے کر مراد علی سے شادی کرنے والی عائشہ نے 8 سال کی نور فاطمہ کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا اور لاش صنوق میں ڈال کر بھینسوں کے باڑے میں چھپا دی۔ گھر میں تعفن پھیلنے پر صنوق کو کھولا گیا تو اس میں بچی کی لاش موجود تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عائشہ کی گھر میں موجود 2 بچیوں کے جہیز، زیورات اور نقدی پر نظر تھی اور وہ اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں کو ورغلا کر ان سے شادی کے بعد گھروں کا صفایا کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں