بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے خلاف قرآن پاک سے متعلق دائردرخواست مسترد

امیتابھ بچن نے ایک پروگرام میں قرآن مجید کیلئے لفظ "رچایا گیا" ادا کیا جس کا مطلب ہے کہ اسےلکھا گیا،درخواست گزار


IANS January 28, 2013
امیتابھ بچن کے لفظ ’’رجایا گیا‘‘ کا مطلب بھی یہ ہے کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی نازل کیا گیا،عدالت فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے خلاف قرآن پاک سے متعلق دائردرخواست مستردکردی گئی۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ میں مدثر اللہ خان نے اس حوالے سے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیتابھ بچن نے 2011 میں اپنے پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی" میں قرآن مجید کے لئے لفظ "رچایا گیا" استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ قرآن مجید لکھا گیا جبکہ قرآن مجید لکھا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی کی صورت میں نازل کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس منوج مشرا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن کا قرآن مجید کے لئے لفظ "رچایا گیا" کے استعمال سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ قرآن مجید کسی شخص نے لکھا ہے بلکہ اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہی زمین پرنازل کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |