افغانستان میں قیام امن کی مکمل حمایت کرتے ہیں جنرل اشفاق پرویزکیانی

افغانستان سے پاکستان پرحملوں کا معاملہ اور پاک افغان سرحد پر تعاون کا طریقہ کاربہتربنانے کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔


ویب ڈیسک January 28, 2013
افغان وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

LONDON: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ مستحکم اور پرامن افغانستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

افغان وزیر دفاع بسم اللہ محمد نے پاکستان کے 5 روزہ دورے کے پہلے روز آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی سے جی ایچ کیومیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اور افغانستان میں امن کے لئے مثبت کردار ادا کرنے اور طالبان کی رہائی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،افغان وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانی دینے والے افراد کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس موقع پر افغان امن عمل پر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ مستحکم اور پرامن افغانستان دونوں ممالک کےمفاد میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان سے پاکستان پر حملوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور پاک افغان سرحد پر تعاون کا طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |