ایران کا خلا میں بندر بھیجنے کا کامیاب تجربہایرانی ٹی وی

مغربی ممالک نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ ایران خلائی تجربات کی آڑ میں بین البراعظمی میزائل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے


ویب ڈیسک January 28, 2013
بندرخلائی راکٹ میں نصب ایک کیپسول کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا،ایرانی ٹی وی ۔فوٹو: اے ایف پی

لاہور: ایران نے خلا میں بندر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کی بنیاد پرایرانی خلائی ادارہ سال 2020 میں خلا میں انسان کوبھیجے گا،مغربی ممالک میں ایران کے کامیاب خلائی تجربات پر تشویش کی لہردوڑ گئی۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے خلا میں بندر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور بندرخلائی راکٹ میں نصب ایک کیپسول کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور آج کامیابی سے اس راکٹ کو زمین پر اتارلیا گیا ہے،اس سے قبل سال 2011 میں بھی ایران کی جانب سے بندر کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ ایران خلا میں کچھوا اور چوہا بھی بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب مغربی ممالک نے ایرانی خلائی تجربات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خلائی تجربات کی آڑ میں بین البراعظمی میزائل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں