نواز دور میں جسٹس سجاد شاہ کے بیڈ روم فونز بھی ٹیپ ہوئے کل ثبوت دونگا چوہدری شجاعت

نہال ہاشمی کا بیان ذاتی نہیں وہ نوازشریف کی زبان بول رہے ہیں انھیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے، شجاعت حسین


Numainda Express June 04, 2017
نہال ہاشمی کا بیان ذاتی نہیں وہ نوازشریف کی زبان بول رہے ہیں انھیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے، شجاعت حسین۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ججوں کے خلاف بیان دینا اور ٹیلیفون ٹیپ کروانا نوازشریف کی پرانی عادت ہے۔

مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم شجاعت حسین نے عدلیہ اور فاضل ججوں پر تنقید پرنہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کے خلاف بیان دینا اور ٹیلیفون ٹیپ کروانا نوازشریف کی پرانی عادت ہے یہاں تک کہ سابق چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ کے بیڈ روم تک کے فون نوازشریف کے دور میں ٹیپ کیے جاتے تھے اور وہ پیر کو پریس کانفرنس میں ٹیلیفون ریکارڈ ہونے کے ثبوت پیش کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اس عمل کو غیراخلاقی اور گری ہوئی سوچ کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ذاتی نہیں وہ نوازشریف کی زبان بول رہے ہیں انھیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں