شاہ سلمان کی خدمات کا اعتراف ایوارڈ اور 10 لاکھ درہم انعام

شاہ سلمان کو دبئی انٹرنیشنل ایوارڈ کے 21ویں ایڈیشن کیلیے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا۔


INP June 04, 2017
شاہ سلمان کو دبئی انٹرنیشنل ایوارڈ کے 21ویں ایڈیشن کیلیے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سعودی شاہ سلمان کو سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز مل گیا جس پر انھیں 10 لاکھ درہم یعنی 29کروڑ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو دبئی انٹرنیشنل ایوارڈ کے 21ویں ایڈیشن کیلیے سال کی معزز ترین اسلامی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا جس کا اعلان دبئی کے حکمراں کے مشیر ابراہیم محمد نے کیا۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان کو یہ ایوارڈ گزشتہ 21سال کے دوران اسلام، مسلمانوں اور دنیا بھر میں قرآن کریم کی سربلندی اور خدمت کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں