ویرات کوہلی نے بھارتی ڈریسنگ روم میں اختلافات کی خبروں کو جھٹلادیا

ایک طریقہ کار کے تحت اگر کوئی رائے دی بھی گئی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس پر لوگوں کو کہانیاں بنانا چاہئیں، کوہلی


Sports Desk June 04, 2017
ایک طریقہ کار کے تحت اگر کوئی رائے دی بھی گئی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس پر لوگوں کو کہانیاں بنانا چاہئیں، کوہلی۔ فوٹو : فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ڈریسنگ روم میں اختلافات کی خبروں کو جھٹلانے لگے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں کچھ چیزوں پر جہاں اتفاق ہوتا ہے وہیں پر اختلاف بھی ہوتا ہے، ہیڈ کوچ انیل کمبلے کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں مگر ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہمارا سفر کافی اچھا رہا ہے، کسی بھی چیز میں اختلاف دراصل آگے بڑھنے کی علامت ہوتی ہے۔

کمبلے کے خلاف دی جانے والی فیڈ بیک کے بارے میں کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ کار کے تحت اگر کوئی رائے دی بھی گئی ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس پر لوگوں کو کہانیاں بنانا چاہئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں