رمضان میں پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب قیمتیں کم ہوگئیں
سیاستدانوں کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم عیدکے بعد سے شروع کی جائے، شہری
KARACHI:
سوشل میڈیا پر جاری مہنگے فروٹ بائیکاٹ کی مہم کامیابی سے جاری، بائیکاٹ کے نتیجے میں فروٹ کی قیمتوں میں20 سے30 فیصد تک کم آگئی۔
ماہ رمضان کے آغازکے ساتھ ہی ہرسال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں فروٹ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ملک میں فروٹ کی وافر مقدار میں پیداوار کے باوجود ناجائز منافع اور ذخیرہ اندوزی کے باعث ماہ رمضان میں پھل عام عوام کی پہنچ سے دور ہو جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر شروع کی گئی 3 روزہ فروٹ بائیکاٹ مہم کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فروٹ بائیکاٹ مہم کی طرح عوامی مسائل سے بے پرواہ سیاستدانوں کے خلاف بھی بائیکاٹ مہم عیدکے بعد سے شروع کی جائے۔