دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے شہبازشریف

لندن حملے بزدلانہ افسوسناک اور پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک June 04, 2017
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری دنیا کو مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسوربن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک جاری بیان میں لندن حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں برطانوی حکومت، عوام اور ہلاک ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لندن ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا کو مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں