وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں دہشت گردی حملوں کی مذمت

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک June 04, 2017
پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم نوازشریف- فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں ہونے والے تازہ ترین دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن مستقل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، حالیہ واقعہ بھی ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے جس میں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لندن میں ہونے والی دہشتگردی میں 6 افراد ہلاک

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام لندن میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی لعنت اور مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں