کنری میں خاتون نے رکشے میں ہی بچے کوجنم دے دیا

اسپتال انتظامیہ نے غریب خاتون کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک June 04, 2017
خاتون اور بچے کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔: فوٹو:فائل

نواحی گاؤں ٹوبہ میں اسپتال انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ایک اور واقعہ سامنے ہے جہاں مٹرینٹی ہوم میں داخل نہ کرنے پر خاتون نے رکشے میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کنری کے نواحی گاؤں ٹوبہ کی رہائشی بھاتو بھیل کو کنری تعلقہ اسپتال کے زیرانتظام حاجرہ میٹرنٹی ہوم لایا گیا جہاں انتظامیہ نے خاتون کواسپتال میں داخل کرنے سے انکارکردیا۔ خاتون کو رکشے میں دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ باتھو بھیل نے راستے میں ہی بچے کوجنم دے دیا جس کے بعد خاتون اور بچے کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سکھرمیں خاتون نے بچے کو رکشہ ميں ہی جنم دے دیا

متاثرہ خاتون بھاتو بھیل کی والدہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے اسپتال سے نکال دیا جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے خاتون میں خون کی کمی تھی اور یہ سہولت یہاں موجود نہیں تھی اس لئے مریضہ کو دوسرے اسپتال لے جانے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شکارپور میں بھی سرکاری اسپتال ميں سہولیات کے فقدان کے باعث خاتون نے رکشہ ميں بچے کو جنم دے دیا تھا تاہم کچھ دیربعد ہی بچہ طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں