کروڑ پتی سلو میاں چھوٹے سے فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں

گیلیکسی اپارٹمنٹ سے میرے بچپن کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں، سلمان خان


ویب ڈیسک June 04, 2017
سلمان خان گزشتہ 40 سالوں سے اپنے فلیٹ میں مقیم ہیں؛فائل فوٹو

MINGORA: بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان کو 'گاڈ فادر' کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے متعدد ہیروئنوں کو بالی ووڈ میں متعارف کروا کر ان کی زندگی بدل ڈالی لیکن دوسروں کی زندگی بدلنے والے لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان خود کیوں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں، اس اس سوال نے سب کو بہت عرصے سے پریشان کر رکھا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے اپنی ہی فلم کا تریلر کیوں نہیں دیکھا؟

حال ہی میں سلمان نے اپنے بھائی سہیل خان کے ساتھ معروف بھارتی شو 'لٹل چیمپ سیزن 6' میں فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیری مہم میں شرکت کی جہاں ایک چھوٹے بچے نے ان سے سوال کیا کہ بڑا اور مہنگا گھر خریدنے کے باوجود آپ اپنے گھروالوں سے دور ایک چھوٹے سے فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں، اس سوال کے جواب میں سلمان نے بچے کو پیار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر میں ان کا بچپن گزرا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ مجھے بڑے، پرتعیش اور مہنگے بنگلے میں رہنے کی بجائے اس چھوٹے سے فلیٹ میں رہنا زیادہ پسند ہے، بچپن میں سارے بچے ہماری بلڈنگ کے نیچے بنے گارڈن میں ایک ساتھ اکھٹے ہوتے تھے اور خوب کھیلتے تھے یہاں تک کہ کبھی کبھی ہم گارڈن میں ہی سو جایا کرتے تھے، یہ بلڈنگ ہمارا گھر تھی یہاں رہنے والے تمام لوگ ایک خاندان کی طرح پیار محبت سے رہتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بچپن میں بلڈنگ کے تمام گھروں میں ہمارے ساتھ بہت اپنائیت بھرا سلوک کیا جاتا تھا اور ہم کسی بھی گھر میں جاکر مزے سے کھانا کھا لیتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے کوئی فلیٹ تحفے میں نہیں دیا،جیکولین فرنینڈس

بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ بچپن کی بہت خوبصورت اور پیاری یادیں اس بلڈنگ اور فلیٹ کے ساتھ وابستہ ہیں اور میں انہیں ہمیشہ اپنے پاس سنبھال کر رکھنا چاہتا ہوں اس لیے میں بنگلے کی جگہ اس گھر میں رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ سلمان خان ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گیلیکسی اپارٹمنٹ میں گزشتہ 4 دہائیوں سے مقیم ہیں، ماضی میں ان کے والدین اور بھائی بہن بھی ان ہی کے ساتھ رہتے تھے تاہم وقت کے ساتھ ان لوگوں نے اپنی رہائش تبدیل کرلی لیکن سلمان خان آج بھی اسی فلیٹ میں رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |