ترقیاتی پیکیج کے تحت لیاری کوماڈل زون بنائیں گےڈی سی جنوبی

مصطفی جمال قاضی کا دورہ لیاری، مختلف ترقیا تی منصوبوںکا جائزہ لیا


Staff Reporter August 01, 2012
ڈپٹی کمشنر جنوبی مصطفی جمال قاضی افسران کے ہمراہ لیاری کا دورہ کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

BANGKOK: ڈپٹی کمشنر جنوبی وپروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ترقیاتی پیکیج مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت لیاری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے ضلع جنوبی کا ماڈل زون بنایا جائے گا،اس سلسلے میں لیاری پیکیج کے تحت جاری تمام ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کرنے کے اقدامات کیے جائیں، یہ بات انھوں نے لیاری ترقیاتی پیکیج کے تحت لیاری میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ لیتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے تاکہ لیاری کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولتیں میسر آسکیں، اس سلسلے میں لیاری میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلیے فٹ بال ہائوس کی تزئین نو، مولوی عثمان پارک گرائونڈ، عثمان آباد گرائونڈ اور گبول پارک گرائونڈ میں دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ لیاری میں باکسنگ کو فروغ دینے کیلیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، علاقے کے خستہ حال باکسنگ کلبوں کی تعمیر ومرمت اور تزئین ونو کے کام بھی مکمل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں