مستونگ میں فورسزکی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر
دہشت گرد غار میں چھپ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان پاک فوج
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 2 روزہ کامیاب آپریشن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جب کہ تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا 2 روزہ آپریشن کامیاب رہا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ آپریشن میں 2 افسران اور3 جوان بھی زخمی ہوئے جب کہ کارروائی میں زخمی ہونے والے افسروں اورجوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دہشت گرد غار میں پناہ لیے ہوئے تھے اور غار میں چھپ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
این این آئی کے مطابق کوہ ماران کے علاقے میں چینی جوڑے کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا، یہ علاقہ ایک مذہبی کالعدم تنظیم کا ہیڈ کوارٹر بتایا جاتا ہے، جہاں سے دہشت گرد ملک بھر میں اپنا نیٹ ورک چلارہے تھے