وفاق سندھ كے صنعتكاروں كےساتھ تعاون نہیں كر رہا منظور وسان

صنعتی علاقوں میں بجلی كی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث كراچی میں كاروبار كو نقصان پہنچ رہا ہے، صوبائی وزیر صنعت


ویب ڈیسک June 04, 2017
صنعتی علاقوں میں بجلی كی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث كراچی میں كاروبار كو نقصان پہنچ رہا ہے، صوبائی وزیر صنعت۔ فوٹو : فائل

صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ كے صنعت كاروں كے ساتھ تعاون نہیں كررہا اور صرف پنجاب كے صنعت كاروں كوریلیف دیا جارہا ہے۔

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ سپر ہائی وے كے دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں سندھ كے صنعت كاروں كو دیوار سے لگایا گیا ہے، وفاق سندھ كے صنعت كاروں كے ساتھ تعاون نہیں كر رہا جب کہ صرف پنجاب كے صنعت كاروں كو ریلیف دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی كی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث كراچی كے كاروبار كو نقصان پہنچ رہا ہے، پورے ملک كو چلانے والے صنعتی علاقے میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ كی جارہی ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں جون كے آخر تك سڑكوں كی تعمیر و مرمت اور ڈرینیج كی مرمت كا كام مكمل کرلیا جائے گا، روڈز كی تعمیر سے صنعت كاروں كو فائدہ ہوگا جب کہ ترقیاتی كاموں میں كسی افسر كی كوتاہی برداشت نہیں كی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ میں صنعتی علاقے سائٹ سپر ہائی وے فیزون، ٹو اور سائٹ كراچی میں ترقیاتی كام مكمل ہونے پر بلاول بھٹو زرداری افتتاح كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں