چاروں صوبوں میں لوڈشیڈنگ یکساں ہونی چاہیےجاویدلطیف

لوڈشیڈنگ کی وجہ مس مینجمنٹ ہے،زاہدخان،انعام نیازی کی فرنٹ لائن میں گفتگو


Monitoring Desk August 01, 2012
لوڈشیڈنگ کی وجہ مس مینجمنٹ ہے،زاہدخان،انعام نیازی کی فرنٹ لائن میں گفتگو۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ حکومت پرامن اورشفاف انتخابات ہی کرادے توعوام کے ساتھ بہت بڑی نیکی ہوگی۔ پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ چاروں صوبوں میں لوڈشیڈنگ یکساں طورپرہونی چاہیے۔

ہم لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے رہیں گے کیونکہ جس مظاہرے کی کوئی قیادت نہ ہو وہ مظاہرہ کوئی بھی شکل اختیار کرسکتا ہے عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بیروزگار ہورہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ بنیادی طور پر بجلی کے بحران سے ساری سیاسی جماعتیں متاثرہورہی ہیںاس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔میں مانتا ہوں کہ ہماری حکومت آئیڈیل نہیں ہے مگر پھر بھی مشکل حالات میں ہم نے عوام کوڈلیورکیا ہے حکومت انتخابات وقت پر ہی کرائے گی اور الیکشن آگے لے جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اے این پی کے رہنما سینیٹر زاہد خان نے کہاکہ ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں اور رہیں گے لیکن مختلف ایشوز پر اختلاف رائے اور احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔ اے این پی نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی عوامی مسائل پرآواز بلندکی ہے۔لوڈشیڈنگ مس مینجمنٹ کی وجہ سے ہورہی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماانعام اللہ خان نیازی نے کہاکہ کسی بھی حکومت کا کسی بھی احتجاج میں شامل ہونا یا لیڈکرنا مناسب نہیں ہے آج بجلی کے بحران پر تمام سیاسی جماعتیں عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے احتجاج کاڈرامہ کررہی ہیں ساڑھے چار سال پہلے یہ سب کہاں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں