وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے

روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے

روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے . فوٹو : سوشل میڈیا

وہاب ریاض آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولرثابت ہوئے ہیں۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 8.4 اوورز میں 10.03 کی اوسط سے 87 رنز دیئے جو میگا ایونٹ میں 5 یا اس سے زیادہ اوورز کروانے والے کسی بھی بولر کی جانب سے دیئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :پاک بھارت میچ کے دوران کشمیریوں کا اسٹیڈیم کے باہر احتجاج

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو جنید خان کی جگہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا، بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران گھٹنے کے اوپر پٹھے میں تکلیف کے بعد وہاب چند روز ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے تھے اور نیٹ میں بولنگ نہیں کی تھی۔ آج بھارت کے خلاف بڑے میچ میں وہ بولنگ کے دوران ٹخنہ مڑنے کی وجہ سے شدید تکلیف میں نظر آئے تھے اور اوور نامکمل چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
Load Next Story