پنجاب اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم وزیراعلیٰ سربراہ ہونگے

امید ہے کہ اس کے ذریعے صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس کا پورے ملک کو فائدہ ہوگا، سکندر احمد رائے

امید ہے کہ اس کے ذریعے صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس کا پورے ملک کو فائدہ ہوگا، سکندر احمد رائے فوٹو : ایکسپریس

لاہور:
اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیز) ایکٹ 2012 کے تحت پنجاب اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔


ارکان میں وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری، سیکریٹری آئی سی اینڈ آئی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکریٹری لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ، سیکریٹری ایگریکلچر، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ 2 ارکان، بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 2 ارکان، وائس چیئرمین پی بی آئی ٹی/سی ای او پی بی آئی ٹی، سی ای او/سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ شامل ہوں گے۔

قائم مقام سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سکندر احمد رائے نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس کے ذریعے صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس کا پورے ملک کو فائدہ ہوگا اور اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی یہ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔
Load Next Story