حسین نوازکی تصویرسوشل میڈیا پرجاری ہونےسے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی

حسین نواز کی تصویر نے سارے عمل کے غیرجانبدار اور شفاف ہونے پرسنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک June 04, 2017
وزیراعظم اور ان کا خاندان تحفظات اور بےضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے، مریم اورنگزیب - فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جےآئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکومت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویرتفتیش کے قانونی طریقہ کارکے منافی ہے جب کہ ملک میں شکوک وشبہات کی فضاجنم لے رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک تسلسل سے غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بوآتی ہے، انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان تحفظات اور بےضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے، متنازع القابات، واٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کے غیرقانونی اجرا نے سارے عمل کے غیر جانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں