پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کاعمل آگے بڑھانا ہوگا بھارتی ہائی کمشنر

لیگ میچزکوآرگنائزرنے منسوخ کیا، اس میں بھارتی حکومت ملوث نہیں، بھارتی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک January 28, 2013
بھارتی ہائی کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا ہوگا۔

بھارتی ہائی کمشنرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات آہستہ آہستہ معمول پر آرہے ہیں، لائن آف کنٹرول کےواقعےکے بعد دونوں ممالک کے عسکری حکام کے درمیان رابطہ ہوا جس کے بعد کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ لیگ میچزکوآرگنائزرنے منسوخ کیا، اس میں بھارتی حکومت ملوث نہیں، انہوں نے کہا کہ اٹاری سیکٹر پر صرف ایک دن کے لئے ویزہ بند کیا گیا اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں