سانحہ بلدیہ ڈی این اے ٹیسٹ میں ایک اور لاش کی شناخت ہوگئی

متوفی نعیم اورنگی ٹائون کا رہائشی اور فیکٹری میں بطور ہیلپر کام کرتا تھا


Staff Reporter January 29, 2013
گزشتہ روز ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید ایک اور لاش کی شناخت کرلی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سانحہ بلدیہ ٹائون میں جاں بحق افراد میں سے مزید ایک اور شخص کی لاش کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے ذریعے کرلی گئی۔

، متوفی نعیم اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا ، تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹائون میں گارمنٹس فیکٹری علی انٹر پرائزز میں ملکی تاریخ کی بدترین آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 259 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کی لاشیں سوختہ ہونے کے باعث شناخت کے قابل بھی نہیں رہی تھیں جن کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ۔

گزشتہ روز ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید ایک اور لاش کی شناخت کرلی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد نعیم ولد محمد عظیم کے نام سے ہوئی ہے جوکہ مکان نمبر 30/18 گلشن ضیا اورنگی ٹائون کا رہائشی تھا ، انھوں نے بتایا کہ متوفی کی عمر تقریباً 18 برس تھی اور وہ علی انٹر پرائزز میں بطور ہیلپر کام کرتا تھا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں