سنی اتحادکونسل 5 فروری کو ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ منائے گی

بھارت کا غیرذمے دارانہ اور انتہاپسندانہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے


Staff Reporter January 29, 2013
بھارت کا غیرذمے دارانہ اور انتہاپسندانہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل 5 فروری کو ملک بھر میں ''یومِ یکجہتی کشمیر'' منائے گی، اس روز مختلف شہروں میں کشمیری حریت پسندوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جلسے اور جلوس منعقد کیے جائیں گے۔

کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، بھارت کا غیرذمے دارانہ اور انتہاپسندانہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،بھارت کا جنگی جنون روکنا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے،بدمست بھارتی ہاتھی کو نکیل ڈالی جائے تاکہ خطے کا امن برقرار رہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے 5 فروری کے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں