سندھ کا بجٹ آج پیش ہوگا اپوزیشن نے رابطے شروع کردیے

وزیراعلیٰ بجٹ پیش کرنے سے قبل کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلیے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطے میں ہیں،فنکشنل لیگ۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا، وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نئے مالی سال 2017-18 کے لیے صوبہ سندھ کا بجٹ پیش کریںگے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے بجٹ اجلاس کے دوران مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کیلیے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے آدھا گھنٹہ قبل مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت ایم کیو ایم سے اس ضمن اتوار کی رات دیر تک رابطے جاری تھے۔


مسلم لیگ (فنکشنل) کی رکن نصرت سحر عباسی نے روزنامہ ایکسپریس کو بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کیلیے ان کے ایم کیو ایم کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل صبح کو سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی رسمی منظوری دی جائیگی۔
Load Next Story