پاکستان پوسٹ کیلیے غیر ترقیاتی بجٹ کیلیے 17 ارب 55 کروڑ مختص

5.71 ارب ملازمین، 30 کروڑ افسران کی تنخواہوں، 3.65 ارب الاؤنسز کیلیے رکھے گئے


حسیب حنیف June 05, 2017
5.71 ارب ملازمین، 30 کروڑ افسران کی تنخواہوں، 3.65 ارب الاؤنسز کیلیے رکھے گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ کے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن، الاؤنسز اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کیلیے آئندہ مالی سال میں 17 ارب 55 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں.

پاکستان پوسٹ کیلیے آئندہ مالی سال میں غیر ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب 71 کروڑ 14لاکھ 50 ہزار روپے ملا زمین کی تنخواہوں، 30 کروڑ 86 لاکھ روپے افسران کی تنخواہوں، 3 ارب 65 کروڑ1 لاکھ 84 ہزار الاؤنسز، 3 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے ایمپلائز ریٹائرمنٹ بینیفٹ اور اسی طرح دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کیلیے بجٹ مختص کیاگیا ہے.

بجٹ دستاویزات کیمطابق پاکستان پوسٹل سروسز کے غیر ترقیاتی بجٹ میں1 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2016-17 میں پاکستان پوسٹل آفس ڈپارٹمنٹ کا غیر ترقیاتی بجٹ 16 ارب 40 کروڑ 78 لاکھ41 ہزار روپے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔