بھارتی فوج میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل لیفٹیننٹ کرنل گرفتار

گروہ کاسرغنہ حاضرسروس بریگیڈیئر ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، بھارتی میڈیا


INP June 05, 2017
گروہ کاسرغنہ حاضرسروس بریگیڈیئر ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، حاضر سروس افسر ملوث نکلا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے نئی دہلی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرزپر چھاپہ مار کر حاضر سروس لیفٹیننٹ کرنل رنگن ناتھ مونی کو گرفتار کیا،اس پر الزام ہے کہ وہ بھاری رشوت کے عوض فوجی جوانوں اور افسروں کے تبادلے اور تعیناتی کراتا تھا، اس گروہ میں شامل 2 فوجی افسر پرشوتم اور ایس سوبھاس پہلے سے ہی گرفتار ہیں جبکہ مڈل مین بھی سی بی آئی کی حراست میںہے ،تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ ایک حاضر سروس بریگیڈیئر ہے جس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور اسکی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں