افغانستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں پاکستان ملوث نہیں برطانوی میجر

بھارتی مداخلت سے افغانستان مزید خطرناک خطہ بن گیا ہے، ہر الزام پاکستان پر درست نہیں


INP June 05, 2017
بھارتی مداخلت سے افغانستان مزید خطرناک خطہ بن گیا ہے، ہر الزام پاکستان پر درست نہیں۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر میجر رابرٹ گیلی مور نے افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کے پاکستان مخالف رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کا ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں۔

برطانوی فوجی افسر میجر رابرٹ گیلی مور نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور پاک افغان تعلقات کی خرابی کی جڑ بھارت ہے، بھارت کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت اور الزام تراشی نے کشیدگی کو ہوا دی، مغربی پالیسیوں اور بھارتی مداخلت سے افغانستان مزید خطرناک خطہ بن گیا ہے، بے جا بھارتی مداخلت امن کیلیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ گیلی مور نے اپنے انکشافات میں خطے میں پاک افغان اور بھارت کشیدگی پر بھارت کو مورد الزام ٹھرایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں