بھارتی بورڈ کی انتظامی کمیٹی نے لکشمن کو ٹام موڈی کا انٹرویو کرنے سے روک دیا

جب موڈی کا انٹرویو ہو تو لکشمن کو وہاں پر موجود نہیں ہونا چاہیے، کمیٹی کی ہدایت


Sports Desk June 05, 2017
جب موڈی کا انٹرویو ہو تو لکشمن کو وہاں پر موجود نہیں ہونا چاہیے، کمیٹی کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ میں سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے لکشمن کو ٹام موڈی کا انٹرویو کرنے سے روک دیا۔

موڈی نے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلیے درخواست دی ہوئی ہے، جس ایڈوائزی کمیٹی نے ان کا انٹرویو کرنا ہے اس میں ساروگنگولی اور سچن ٹنڈولکر کے ساتھ لکشمن بھی شامل ہیں جوکہ سن رائزرز حیدرآباد میں ٹام موڈی کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لیے کمیٹی نے مفادات کے ٹکراؤ کے کسی بھی الزام سے بچنے کیلیے بی سی سی آئی کو ہدایت کی ہے کہ جب موڈی کا انٹرویو ہو تو لکشمن کو وہاں پر موجود نہیں ہونا چاہیے۔

بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے مدنظر لکشمن خود ہی ٹام موڈی کے انٹرویو کے موقع پر دستبردار ہوسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں