جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس اعجاز افضل خان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا

اسلام آباد:تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اسٹاف، وکلاء، ایڈووکیٹ جنرلز نے شرکت کی: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سرکاری دورے پر چین گئے ہیں جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے، اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی اورجسٹس اعجاز افضل خان نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جاسکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔
Load Next Story