انتخابات میں پی پی کا بھرپور مقابلہ کریں گے ایاز پلیجو

مشرف کو گارڈ آف آنر دیا اوراس کی پالیسیوں پر عملدرآمد کرتے رہے،اجلاس سے خطاب


Numainda Express January 29, 2013
ایاز پلیجو نے کہا کہ 5 برسوں میں پی پی کے حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نمائندوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

5 برسوں میں پی پی کے حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، سندھ کی عوام سندھ دوست پارٹی کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی تحریک کے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



انھوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو اس لیے ووٹ دیا تاکہ وہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا دلائے گی لیکن اقتدار ملنے کے بعد پی پی حکومت نے پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیا اور اس کی پالیسیوں پر عملدرآمد کرتے رہے، کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا اور بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو اقتدار میں شریک بنا لیا۔ ٖ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں