سندھ تقسیم کی سازش برداشت نہیں کرینگے سکندر شاہ

جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے پر کوئی اعتراض نہیں، ملک ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا


Nama Nigar January 29, 2013
جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ فوٹو: فائل

جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ان خیالات کااظہار سنی ایکشن کمیٹی ٹنڈو الٰہیار کے صدر سید سکندر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بل پاس کرے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنا غداری ہوگی اور جو شخص اس کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کی آڑ میں سندھ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے، ملک اس وقت شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے جوکسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔



جو لوگ صوبے کو تقسیم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خلاف سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔سکندر شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں ضلع ٹنڈو الٰہیار سے اہل سنت والجماعت کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ نہ صرف شہر بلکہ دیہات کے عوام بھی اس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں، ہم کامیاب ہوکر گولی، گالی، دھونس، دھمکی کا خاتمہ کرکے ضلع کو پر امن اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں