ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد

تمام مطلوبہ علاج اور سہولیات پاکستان میں موجود ہیں اس لیے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، سندھ ہائی کورٹ

جسٹس جنید غفارکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 26 مئی کوفیصلہ محفوظ کیاتھا فوٹو: فائل

FAISALABAD:
سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔


ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کینسر سمیت کئی بیماریوں کا شکار ہیں، ان کا علاج بیرون ملک ہی ممکن ہے اس لیے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، جسٹس جنید غفارکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 26 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سنایا۔

عدالت عالیہ نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ مطلوبہ علاج اور سہولیات پاکستان میں موجود ہیں، اس لیے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔
Load Next Story