ٹی ایم او مٹیاری کیخلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کا مطاہری شہر میں ہڑتال

ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، ٹی ایم او آفس پر دھرنا، افسر کے تبادلے تک احتجاج جاری رہیگا، آج بھی ہڑتال کا اعلان


Nama Nigar January 29, 2013
مظاہرین نے کل بھی شہر کو مکمل بند کرنے کا اعلان کرکے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹی ایم او کو ہٹایا جائے۔ فوٹو: فائل

ٹی ایم او مٹیاری کیخلاف مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی احتجاجی ریلی، شہر میں شٹر بند ہڑتال، روڈ بلاک، ٹائر جلا کر دھرنا، ٹی ایم او اپنے دفتر سے فرار۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں نئے متعین ٹی ایم او محمد علی شیخ کیخلاف جسقم، ایس ٹی پی، جے یو آئی،شہید بھٹو، خاصخیلی اتحاد، حیدری گروپ اور دیگر سماجی تنظیموں اور شہریوں نے سخی ہاشم شاہ چوک سے ریلی نکالی اور دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی۔



مظاہرین طارق میمن، رشید ڈیتھور، پیر علی شیر سرہندی، اللہ ڈنو ساروی اور دیگر کی قیادت میں نعرے لگاتے ہوئے ٹی ایم او آفس کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے جبکہ شہر کو مکمل بند کرادیا گیاتھا، اس دوران ٹی ایم او اپنے دفترسے چلے گئے۔ مظاہرین نے کہاکہ کچھ روز پہلے علاقے کے با اثر شخصیات نے سیدولی محمد شاہ کو ہٹا کر محمد علی شیخ کو نیا ٹی ایم او مقرر کیا ہے جس کے پاس پہلے ہی کراچی، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹی ایم او آفس کے چارج ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے شہر میں ایسا نہیں ہونے دینگے۔ مظاہرین نے کل بھی شہر کو مکمل بند کرنے کا اعلان کرکے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹی ایم او کو ہٹایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں