مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری مزید 4 نوجوان شہید

چاروں نوجوانوں نے سمبل کے علاقے میں نیم فوجی فورس ’سی آر پی ایف‘ کے کیمپ پر حملہ کیا، بھارتی پولیس کا دعویٰ


بھارتی فوج نے نوجوانوں کو فدائی قرار دیتے ہوئے خود کش حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں بھارت نے تازہ ترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جب کہ راجوڑی کے علاقے میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں نے سمبل کے علاقے میں بھارتی نیم فوجی فورس 'سی آر پی ایف' کے کیمپ پر حملہ کیا۔ اس دوران جوابی کارروائی میں چاروں نوجوان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: راجناتھ نے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی قرار دیدیا

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق چاروں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ اس واقعے کے حوالے سے تمام معلومات پولیس نے فراہم کی ہیں دیگر آزاد ذرائع سے ان معلومات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر یوگیش کمار نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں نے رات گئے کیمپ پر حملہ کیا اور جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔ سی آر پی ایف افسر نے نوجوانوں کو فدائی قرار دیتے ہوئے خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شہید کشمیری نوجوانوں سے 4 کلاشن کوف، گرنیڈ لانچراور دیگر اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تاہم انھوں نے خود کش جیکٹس کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

علاوہ ازیں راجوڑی کے علاقے میں ذہنی دباؤ سے تنگ آکر ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سروانن نے اپنی یونٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پنکھے سے پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔ رواں سال اب تک 383 بھارتی سیکورٹی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے دوران کشمیریوں کا اسٹیڈیم کے باہر احتجاج

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |