الیکشن کمیشن میں عمران خان نااہلی کی درخواستوں کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقدمات کی سماعت کی جائے گی، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

NOWSHERA:
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔


چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں ، اس لیے بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرے۔

چیف الیکشن کمشنرنے نعیم بخاری کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔
Load Next Story