نئے بجٹ میں کراچی کے لئے زبردست پیکج رکھا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ

نئے بجٹ میں تعلیم پہلے نمبر پر اور اس کے صحت اور امن وامان اولین ترجیحات میں شامل ہیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک June 05, 2017
نئے بجٹ میں تعلیم پہلے نمبر پر اور اس کے صحت اور امن وامان اولین ترجیحات میں شامل ہیں، مراد علی شاہ : فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں کراچی کے لئے ایک زبردست پیکج دے رہے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاق کی نسبت بہتر اضافہ کریں گے۔

سندھ کابینہ کا بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چئیرمین پی اینڈ ڈی اور صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس حسن نقوی نے بجٹ پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 1043 ارب، 18 کروڑ اور 56 لاکھ روپے کی صوبائی بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی جب کہ آئندہ مالی سال کے لئے فائنانس بل اور بجٹ سمری پر دستخط بھی کردیئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ کا بجٹ ؛ اپوزیشن نے رابطے شروع کردیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں تعلیم کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس کے ساتھ صحت اور امن و امان کی صورتحال بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سال میں ایک اور زبردست پیکج کراچی کے لئے ہوگا جب کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے لئے بھی میرے پاس ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ میں امن و امان کےلئے 88 ارب رکھے جائیں گے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبائی وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے نئے سال میں روزگار کے بے پناہ مواقع فراہم کررہے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے مقابلے میں بہتر اضافہ کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کا مالی سال 18-2017 کا 19 کھرب 70 ارب روپے کا بجٹ پیش

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں